بلوچستان میں دھماکے، الیکشن کمیشن کی چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل سے رپورٹ طلب
آج کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ مولاناعبدالحق چوک کےقریب دھماکا میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے آج بلوچستان کے شہر کوئٹہ، تربت اور جعفر آباد میں ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لے لیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ ، تربت اور جعفر آباد میں ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) بلوچستان سے فوری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
یاد رہے کہ آج ہی کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا، اس کے علاوہ تربت میں بھی مولاناعبدالحق چوک کےقریب دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں جعفرآباد میں ڈیرہ اللہ یار میں ہوٹل کےقریب کریکر حملے سے 3 افراد زخمی ہوگئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نےکریکر ٹرک کے قریب پھینکا تھا۔