پاکستان

ترقیاتی منصوبوں کی تشہیر پر چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے جواب طلب

نگران حکومتیں ترقیاتی منصوبوں کی اشتہارات کی شکل میں مہم چلارہی ہیں، جس سے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد متاثر ہونے کا خدشہ ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران حکومتوں کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی تشہیرکا نوٹس لیتے ہوئے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے جواب طلب کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا کہ نگران حکومتیں ترقیاتی منصوبوں کی اشتہارات کی شکل میں مہم چلارہی ہیں، جس سے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد متاثر ہونے کا خدشہ ہے، سندھ میں گرین بس سروس مہم چلائی جارہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلے میں واضح کیا گیا کہ نگران حکومتیں قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنے کی پابند ہیں۔

تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو جاری مراسلے میں الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو عام انتخابات کے انعقاد تک کسی بھی طرح کے ترقیاتی منصوبوں کی تشہیر سے روکنے کاحکم دے دیا۔

’سائفر کے معاملے سے خارجہ تعلقات متاثر، دشمنوں کو فائدہ ہوا‘، تفصیلی فیصلہ

’مزید جھوٹی ویڈیوز لیک ہوسکتی ہیں‘، راحت فتح علی خان نے معافی مانگتے ہوئے خبردار کردیا

بھارت میں ہندوتوا نظریہ پرستوں کے مظالم کی رپورٹنگ کرنے والی ویب سائٹ بلاک