پاکستان

برآمدی شعبے کیلئے سستی بجلی کا پلان آئی ایم ایف کو ارسال، 9 سینٹ کرنے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے کی منظوری کے بعد پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

حکومت نے برآمدی شعبے کے لیے سستی بجلی کا پلان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو بھیج دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ برآمدی شعبے کے لیے بجلی کا ٹیرف 14سےکم کر کے 9سینٹ کرنے کی تجویز ہے، آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

برآمدی شعبے کے لیے کراس سبسڈی کا بوجھ ختم کرنے کا پلان ہے، صنعتی شعبےکو 14 سینٹ فی یونٹ دیکر گھریلو صارفین کو سستی بجلی دی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف برآمدی شعبے کو سستی بجلی دینے کی تجویز ایک بار مسترد کرچکا۔

حیدرآباد: قابل اعتراض ویڈیوز کی آن لائن تشہیر میں ملوث خاتون کو 6 ماہ قید

بلوچستان: کوئٹہ میں سی پیک روڈ پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

8 فروری کے انتخابات میں کسی امیدوار کی ضمانت ضبط نہیں ہوگی