پاکستان

ہم نے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی، کسی کو نہیں روکا، چیئرمین پیمرا

ہمیں کتابوں سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے، یورپ میں بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی آئی مگر انہوں نے کتاب پڑھنا نہیں چھوڑی، مرزا سلیم بیگ

چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) مرزا سلیم بیگ نے کہا ہے کہ ہم نے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی ہے اور کسی کو نہیں روکا ہے۔

ڈان نیوز کےمطابق لاہور کے ایکسپو سینٹر میں بک فیئر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مرزا سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پیمرا اس پر عملدرآمد کروا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بڑی خوشی کی بات ہے لاہور میں 71واں بک فیئر ہورہا ہے، بک فیئر صدقہ جاریہ اور علم کی تحریک بھی ہے، یورپ میں بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی آئی مگر انہوں نے کتابیں پڑھنا نہیں چھوڑی، ڈیجیٹل دور میں بھی کتابیں پڑھی جارہی ہیں۔

چیئرمین پیمرا نے مزید کہا کہ ہمیں کتابوں سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے، کتاب سے ہی دماغ کی نشونما ہوتی ہے، نوجوانوں کو کتابوں سے اپنا تعلق مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، بچوں کا کتابوں سے رشتہ جوڑنے کے لیے ماں باپ کا کردار اہم ہوتا ہے۔

’مزید جھوٹی ویڈیوز لیک ہوسکتی ہیں‘، راحت فتح علی خان نے معافی مانگتے ہوئے خبردار کردیا

پنجاب میں نمونیا سے انتہائی سنگین صورتحال، 8 روز کے دوران 100 سے زائد بچے جاں بحق

بانی پی ٹی آئی سے متعلق عدالتی فیصلے پر ہم نے مٹھائی نہیں بانٹی، مصدق ملک