پاکستان

بانی پی ٹی آئی سے متعلق عدالتی فیصلے پر ہم نے مٹھائی نہیں بانٹی، مصدق ملک

آج انہیں سزاہوئی توجج محمد بشیر پر تنقید ہوئی، رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے متعلق عدالتی فیصلےآئے، ہم نےکوئی مٹھائی نہیں بانٹی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج انہیں سزاہوئی توجج محمد بشیر پر تنقید ہوئی، دوسروں کو سزا ہوئی تو جج محمد بشیرکو مرد مومن کہا گیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ فیئر ٹرائل کا حق چالاک ملزم کے لیے نہیں ہوتا، سائفر بہت حساس دستاویز ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی کسی کے دکھ پر جشن نہیں منایا، فیصلے میں جھول ہے تو عدالتیں موجود ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف اثاثوں میں ظاہر ہی نہیں کیے گئے۔

’سائفر کے معاملے سے خارجہ تعلقات متاثر، دشمنوں کو فائدہ ہوا‘، تفصیلی فیصلہ

مری میں برفباری کے بعد سرد ہواؤں کا راج، 17 میل ٹول پلازہ سے سیاحوں کا داخلہ بند

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی پانچ درجے ترقی