کھیل

سندھ پریمیئر لیگ: اسد شفیق سے بدتمیزی پر افتخار احمد نے معافی مانگ لی

اسد شفیق کو آؤٹ کرنے کے بعد افتخار احمد نے جارح مزاجی کا مظاہرہ کیا لیکن اسد شفیق کو پسند نہیں آیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔

کراچی میں نیشنل بینک ایرینا میں جاری سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے دوران قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد اور بلے باز اسد شفیق کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور گرما گرم بحث چھڑ گئی۔

کراچی غازیز کی نمائندگی کرنے والے افتخار احمد نے لاڑکانہ چیلنجرز کے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب کے دوران اسد شفیق کو آؤٹ کیا۔

اسد شفیق کو آؤٹ کرنے کے بعد افتخار احمد نے جارح مزاجی کا مظاہرہ کیا لیکن اسد شفیق کو پسند نہیں آیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔

اس دوران امپائرز اور ساتھی کھلاڑیوں نے لڑائی ختم کروانے کے لیے مداخلت کی۔

بالآخر یہ میچ کراچی غازیز نے 68 رنز سے جیت لیا۔

تاہم میچ کے بعد افتخار احمد نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے جارحانہ رویے کی معافی مانگ لی۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنے رویے کے لیے معذرت خواہ ہوں، مجھے اس وقت جارحانہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا، میں نے اسد شفیق بھائی سے خود جاکر معافی مانگی ہے اور میں ان کی عزت کرتا ہوں، ہم دونوں نے ایک ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے۔‘

واضح رہے کہ ایس پی ایل کے پہلے ایڈیشن کا آغاز 25 جنوری کو راؤنڈ میچوں سے ہوا تھا، ٹورنامنٹ 5 فروری تک جاری رہے گا۔

پہلا کوالیفائر 2 فروری، شام 7:00 بجے، اس کے بعد پہلا ایلیمینیٹر 3 فروری، شام 7:00 بجے شیڈول ہے۔

جے شاہ مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بن گئے

فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر 9ویں پوزیشن حاصل کرلی

وسیم اکرم کی ریورس سوئنگ سے سب ڈرتے تھے، سنجے دت