عام انتخابات: پنجاب میں 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
صوبائی کابینہ نے چار دنوں کے لیے پنجاب کے تمام نجی و سرکاری اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے، نگران وزیر اعلیٰ
پنجاب کی نگران حکومت نے عام انتخابات کے تناظر میں صوبے میں 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ ’8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں نگران صوبائی کابینہ نے 6 سے 9 فروری تک صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’صوبے میں اسکولوں کا آغاز ساڑھے 9 بجے کرنے کا سلسلہ 3 فروری تک جاری رہے گا، اس کے بعد ریگولر اوقات نافذالعمل ہوں گے۔‘