پاکستان

صوبہ پنجاب میں ایم پی او3 کے نفاذ میں 3ماہ توسیع کی تجویز مسترد

الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی نگران حکومت کا فرض ہے، ایم پی او3 کا نفاذ الیکشن مہم میں رخنہ ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے، ترجمان عامر میر

صوبہ پنجاب کی کابینہ نے صوبے میں ایم پی او تھری کے نفاذ میں 3 ماہ کی توسیع کی تجویز مسترد کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت عامر میر نے اس پیشرفت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی او3 کے نفاذ کی تجویز کو کابینہ نے اتفاق رائے سے مسترد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی نگران حکومت کا فرض ہے اور ایم پی او3 کا نفاذ الیکشن مہم میں رخنہ ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو غیرجانبدارانہ اور آزادانہ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

کسی کو انتخابات کے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

عام انتخابات: پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل لے جانے پر پابندی عائد

سلمان خان کا ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی زندگی پر خوشی کا اظہار، ویڈیو وائرل