آزاد امیدوار کا انتقال: پی کے 91 کوہاٹ میں بھی انتخابات ملتوی
صوبائی حلقہ پی کے 91 کے امیدوار عصمت اللہ خٹک 30 جنوری کو فوت ہوئے تھے۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی حلقہ پی کے 91 کوہاٹ میں انتخابی امیدوار عصمت اللہ خٹک کی وفات کے باعث وہاں 8 جنوری کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق صوبائی حلقہ پی کے 91 کے امیدوار 30 جنوری کو فوت ہوئے تھے۔
پی کے 91 کے ریٹرننگ افسر عرفان اللہ نے اس حوالے سے پبلک نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد این اے 8 اور پی کے 22 میں انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔