پاکستان

ریلوے میں آئی ٹی کی مدد سے ایندھن کی آن لائن نگرانی کے نظام کا آغاز

نگرانی کے آن لائن سسٹم سے ایندھن کی 15 فیصد بچت ہوگی اور ریلوے کے وسائل کی چوری میں کمی آئے گی، نگران وزیر ریلوے

پاکستان ریلوے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی مدد سے ایندھن کی آن لائن نگرانی کے نظام کا آغاز کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نگران وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے فیول مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نگرانی کے آن لائن سسٹم سے ایندھن کی 15 فیصد بچت ہوگی اور ریلوے کے وسائل کی چوری میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن نگرانی سے ڈرائیور کے رویے اور پرفارمنس کا بھی تجزیہ کیا جا سکے گا۔