امریکا اور کینیڈا میں شدید برفباری، مختلف علاقوں میں نظام زندگی مفلوج
امریکی ریاست الاسکا میں برفانی طوفان کے دوران برف کے وزن کے باعث 3 گھروں کی چھتیں بھی گرگئیں، غیر ملکی میڈیا
امریکا اور کینیڈا میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کردیا، تین دن کی مسلسل برفباری کے باعث مختلف علاقوں میں سو انچ تک برف پڑ چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شدید برفباری کے دوران اس کے وزن کے باعث 3 گھروں کی چھتیں بھی گرگئیں۔
اس کے علاوہ گلیوں اور سڑکوں پر شدید برفباری کے بعد متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کردیے گئے ۔
ادھر کینیڈا کی ریاست مینیٹوبا میں بھی برفانی طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔