پاکستان

بھنگ کی کاشت کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

اتھارٹی بھنگ کے کاشتکاروں کو لائسنس کا اجرا کرے گی، مجوزہ مسودہ جانچ پڑتال کے لیے وزارت قانون و انصاف کو ارسال کردیا گیا۔

وزارت قومی غذائی تحفظ نے بھنگ کی کاشت کو قانونی دائرے میں لانے اور اس کی غیر قانونی نقل و حمل پر قابو پانے کے لیے اتھارٹی کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ذرائع وزارت قومی غذائی تحفظ کے مطابق اتھارٹی کا قیام آرڈیننس کے ذریعے لایا جائے گا جس کے لیے وزارت نے مجوزہ آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ وزارت نے آرڈیننس کا مجوزہ مسودہ جانچ پڑتال کے لیے وزارت قانون اور انصاف کو ارسال بھی کردیا ہے۔

مسودہ کے متن کے مطابق اتھارٹی بھنگ کے کاشتکاروں کو لائسنس کا اجرا کرے گی۔

بھنگ کی فصل ادویات بنانے کے لیے بھی استعمال میں لائی جاتی ہے، اتھارٹی کے قیام سے بھنگ کی فصل کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے گا۔

کراچی: این اے 237 سے جے یو آئی (ف) کے امیدوار رؤف صدیقی کے حق میں دستبردار

جے شاہ مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بن گئے

بھارت میں صرف 713 برفانی تیندوے بچ جانے کا انکشاف