پاکستان

باجوڑ: گاڑی پر فائرنگ، این اے 8 سے آزاد امیدوار قتل، 4 افراد زخمی

فائرنگ باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں گاڑی پر کی گئی جس کے نتیجے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے آزاد امید وار ریحان زیب جاں بحق ہوگئے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نا معلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے قومی اسمبلی کا ایک امیدوار جاں بحق جب کہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز ’ کے مطابق گاڑی پر فائرنگ ضلع باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں کی گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ریحان زیب جاں بحق جب کہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

بھارت میں صرف 713 برفانی تیندوے بچ جانے کا انکشاف

کیا عاطف اسلم کی 7 سال بعد بولی وڈ میں واپسی ہورہی ہے؟

جے شاہ مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بن گئے