ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
فی تولہ سونا کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق فی تولہ سونا کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی تنزلی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ ایک لاکھ 84 ہزار 756 روپے میں دستیاب ہے۔