پاکستان

کارکن کے قاتلوں کو کیوں گرفتار نہیں کیا جارہا، آئی جی صاحب احتساب آپ کا بھی ہوگا، خالد مقبول

اس میں براہ راست پاکستان پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی کا امیدوار ملوث ہے، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان

سربراہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئی جی صاحب احتساب آپ کا بھی ہوگا، کارکن کے قاتلوں کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے خاندانوں کو بٹھا دیا تو آپ گن نہیں پائیں گے، ڈاکٹر عاصم نے ہمیں نہیں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا نتیجہ پورے پاکستان پر اثر انداز ہوگا، مزید کہا کہ خبردار، کسی نے دھونس، دھاندلی، دھمکی اور پیسے سے یہاں کے مینڈیٹ کو خریدنے اور بیچنے (کی کوشش نہ کرے)، الیکشن کمیشن کا یہ کیا مذاق ہے کہ بینرز کتنے کا ہے، کتنے پیسے خرچ ہوئے، اس پر تو پابندی لگائی ہے، لیکن کتنے آر او خریدے گئے ہیں، کتنے پولنگ اسٹیشن خریدے گئے ہیں، اس کا حساب کتاب کون کرے گا؟

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ فراز کی شہادت کسی ایک دوسرے رخ پر جا سکتی ہے، اگر ہماری اعلیٰ قیادت تدفین کے لیے نہیں پہنچتی، تو 10 ہزار کے قریب لوگ تھے، تم نے تو ایم کیو ایم کے دگنے ووٹوں کا انتظام کر دیا، لیکن شہر کے امن پر بھی سوال اٹھا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ صاحب گرفتار نہیں کریں گے، اور آئی جی صاحب احتساب آپ کا بھی ہوگا، کیوں گرفتار نہیں کیا جارہا، اس میں براہ راست پاکستان پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی کا امیدوار حلقہ 249 سے ہے، اور ان لڑکوں کے گھروں میں چھاپے پڑے، نہ کوئی گیا ہے، اور نہ ہی صحیح طرح سے ایف آئی آر کٹی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی اب پلٹ کر ووٹوں کے ذریعے جو وار کرنے والا ہے، وہ کہتے تھے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، اور عوام سے ایسا انتقام لیا ہے، آپ اندرون سندھ جا کر دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم 8 فروری کو ایم کیو ایم کا جواب بڑی تفصیل کے ساتھ آئے گا۔

آج جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں، بابر اعظم

ایران میں قتل کیے گئے 9 پاکستانیوں کی میتیں آج وطن واپس لائی جائیں گی، دفتر خارجہ

ملکی تاریخ میں آج ایک اہم دن ہے، احتساب کا عمل آگے بڑھا، عطا اللہ تارڑ