پاکستان

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، کراچی میں آج پھر بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بھی بارش ہوئی، مالم جبہ، کالام اور مری میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ شب ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 7.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، نارتھ کراچی میں 4.4 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 0.4 ملی میٹر اور ائیر پورٹ میں 2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

فیصل بیس 1.0 ملی میٹر ریکارڈ، مسرور بیس میں 1.7 ملی میٹر ریکارڈ، یونیورسٹی روڈ میں 0.2 اور سعدی ٹاؤن میں 2.5 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی میں 3 ملی میٹر جبکہ ناظم آباد میں 3.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بھی بارش ہوئی، ملکہ کوہسار، مری اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

مالم جبہ، کالام اور مری میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مری کے تمام بلائی علاقوں میں شدید برف باری کا امکان ہے۔

شدید برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ مری نے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں، سڑکوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

رات گئے سے ہی ہائی وے مکینیکل کی مشنری سڑکوں سے برف صاف کرنے میں مصروف ہیں اور ڈپٹی کمشنر مری اغا ظہیر عباس شیرازی اور اے ڈی سی ار مری کیپٹن ریٹائرڈ قاسم اعجاز بھی رات گئے سے تمام امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مری آنے والے سیاحوں کو انتظامیہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوگ لائٹ کا استعمال کریں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ مری آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اِس سلسلے میں 13 سہولت سینٹر بھی مختلف علاقوں میں قائم کر دیے گئےہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنےکا امکان ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

انڈر 19ورلڈکپ میں احمد حسن کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

غزہ پر اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، مزید 114 فلسطینی شہید