پاکستان

کراچی: 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزم نارتھ ناظم آباد سے گرفتار

ملزم لسانی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا، گرفتاری کے بعد اسے پیر آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، سی ٹی ڈی حکام

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ عاطف نامی ملزم لسانی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا۔

ملزم نے 27 جون 2022 کو لسانی جھگڑوں کے دوران 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے مقتولین کی جنازے میں بھی فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کیا۔

نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کیے جانے کے بعد ملزم کو پیر آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو سزا قانونی معاملہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ

انڈر 19ورلڈکپ میں احمد حسن کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

غزہ پر اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، مزید 114 فلسطینی شہید