دنیا

طے کرلیا ہے اردن حملے میں 3 فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے، کب دینا ہے، جوبائیڈن

امریکا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، امریکا کو مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں ہے، امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا نے طے کرلیا ہے کہ اردن حملے میں 3 فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے اور کب دینا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، امریکا کو مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے طے کرلیا ہے کہ اردن حملے میں 3 فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے اور کب دینا ہے۔

قبل ازیں امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اردن حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا۔

ساتھ ہی جان کربی نے واضح کیا تھا کہ وہ جواب اپنے شیڈول، وقت اور اپنے منتخب طریقے سے دیں گے۔

یاد رہے کہ 28 جنوری کو اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے تھے، امریکی صدر جو بائیڈن نے اس کا ذمے دار حوثیوں کو قرار دیا تھا۔

سبی میں پی ٹی آئی ریلی کے قریب دھماکا، 4 افراد جاں بحق

انڈر 19ورلڈکپ میں احمد حسن کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

غزہ پر اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، مزید 114 فلسطینی شہید