پاکستان

مچھ میں دہشت گرد حملے کے بعد ریلوے ٹرین سروس معطل

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو روک دیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں گزشتہ رات کیے گئے دہشت گرد حملے کے بعد ریلوے ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو روک دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز نے مچھ جیل پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق حملہ آوروں نے جیل کے مرکزی دروازے اور باؤنڈری وال پر راکٹ برسائے، حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات پہلے ہی مل گئی تھیں، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے لیے گھات لگا رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب کے نتیجے میں دہشت گرد بوکھلا کر پسپا ہو گئے تھے، سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

فیصل آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے5 شہروں کو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک کردیا گیا

سپریم کورٹ: اٹارنی جنرل کی صحافیوں کیخلاف نوٹسز پر کارروائی مؤخر کرنے کی یقین دہانی، سماعت مارچ تک ملتوی

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ، موٹر ویز مختلف مقامات بند