پاکستان

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ، موٹر ویز مختلف مقامات بند

موسم سرد ہونے کے ساتھ قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے موٹر ویز کو بند کیا جاتا ہے، ترجمان موٹروے پولیس

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کی صورتحال برقرار رہنے کے باعث آج بھی موٹر ویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹروے ایم تھری، موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک اور ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند کر دی گئیں ہیں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے، ایسے میں موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ روڈ یوزرز دھند کے موسم میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔

رام مندر کا افتتاح: ’22 جنوری نہرو کے سیکیولر بھارت کی موت تھی‘

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کی سرزنش

ٹی وی چینل نے اینکر اشفاق اسحٰق کو معطل کردیا