پاکستان

پرویز الہٰی کے حلقے میں بیلٹ پیپر کی چھپائی معطل، انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتخابی نشان ’گدھا گاڑی‘ کی جگہ ’مور ‘ الاٹ کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے حلقہ پی پی 32 میں بیلٹ پیپر کی چھپائی روک دی۔

عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے انتخابی نشان ’مور الاٹ‘ کرنے کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرکے کل تک جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہٰی کو انتخابی نشان ’گدھا گاڑی‘ الاٹ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار پی پی 32 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی، انتخابی نشان ’مور‘ الاٹ نہیں کیا جارہا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کا حکم دیاجائے،عدالت نے الیکشن کمیشن نوٹس جاری کرکے کل جواب طلب کرلیا۔

ایف آئی اے صحافیوں کے خلاف نوٹس فوری واپس لے، سپریم کورٹ کا حکم

’شہد کی بوتل‘ پر راحت فتح علی خان کی ملازم کو مارنے کی ویڈیو: مشی خان کی کڑی تنقید

شمر جوزف کی تباہ کن باؤلنگ، ویسٹ انڈیز کی 27 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں تاریخی فتح