پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے قانون کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن ایکٹ کی شق 2015 آئین، بنیادی حقوق کے خلاف ہے، سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینا اس پر پابندی کے مترادف ہے، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف
|

لاہور ہائی کورٹ نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے قانون کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے میاں شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 2015 آئین اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

درخواست گزار نے استدلال کیا ہے کہ سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینا دراصل سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے مترادف ہے۔

شمر جوزف کی تباہ کن باؤلنگ، ویسٹ انڈیز کی 27 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں تاریخی فتح

’شہد کی بوتل‘ پر راحت فتح علی خان کی ملازم کو مارنے کی ویڈیو: مشی خان کی کڑی تنقید

ایف آئی اے صحافیوں کے خلاف نوٹس فوری واپس لے، سپریم کورٹ کا حکم