پاکستان

ملیر سٹی میں جھنڈے، بینرز لگانے پر جھگڑے کا مقدمہ ایم کیو ایم کارکنان کیخلاف درج

اہل محلہ نے اطلاع دی کہ بھائی کو پیپلزپارٹی کے جھنڈے لگانے پر ایم کیو ایم کے کارکنان مار رہے ہیں، مدعی مقدمہ

ملیر سٹی میں گزشتہ روز جھنڈے اور بینرز لگانے پر جھگڑے کا مقدمہ متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (ایم کیو ایم-پی) کے کارکنان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق مقدمہ زخمی ہونے والے شخص کے بھائی کی مدعیت میں ملیرسٹی تھانے میں درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق اہل محلہ نے اطلاع دی کہ بھائی کو پیپلزپارٹی کے جھنڈے لگانے پر ایم کیو ایم کے کارکنان مار رہے ہیں، حملہ آوروں میں منیر، زبیر، آصف، کاشان، صابر ،فہد، وجاہت، فیصل، عامر اور ماجد سمیت 20 سے 30 افراد شامل تھے۔

مقدمے کے مطابق تشدد کرتے ہوئے اِن افراد کی جانب سے کہا گیا کہ تمہیں جھنڈے اور بینرز لگانے کی سزا دی جارہی ہے، ان تمام افراد نے میرے سامنے پیپلزپارٹی کے جھنڈے اور بینرز کو جلایا۔

پاک-ایران سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کو ’تیسرے ملک‘ کی مدد حاصل ہے، ایرانی وزیر خارجہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ

ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے الزامات مسترد کردیے