پاکستان

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، شہریوں کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

ملزمان نے دوران ڈکیتی 2 شہریوں کو قتل کیا، سی ٹی ڈی حکام کا دعویٰ

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ماڈل کالونی کراچی سے شہریوں کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے دعوی کیا کہ ملزمان نے دوران ڈکیتی 2 شہریوں کو قتل کیا۔

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزمان ولید اور رحیم بابرکے قبضے سے 2 پستول برآمد کر لیے۔

مزید بتایا کہ ملزمان نے 15 اگست کو ٹیپو سلطان میں مزاحمت پر شہری فہد کو گولی ماری، ڈکیتی کے دوران ملزم ولید کو اپنی ہی گولی بھی لگ گئی تھی۔

انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ 21 نومبر کو پی آئی بی میں شہری اللہ دتہ کو گولی مار کر قتل کیا، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، ملزمان نے شہرکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا۔

’سیاست کا حال مت پوچھو‘

کویت: رام مندر کی تعمیر پر جشن، بھارتی شہری ملازمت سے برطرف، فوری ملک چھوڑنے کا حکم

ایف آئی اے صحافیوں کے خلاف نوٹس فوری واپس لے، سپریم کورٹ کا حکم