دنیا

کویت: رام مندر کی تعمیر پر جشن، بھارتی شہری ملازمت سے برطرف، فوری ملک چھوڑنے کا حکم

2 کویتی کمپنیوں میں 9 بھارتی شہریوں نے رام مندر کے افتتاح پر مٹھائیاں تقسیم کیں جس پر حکام نے کارروائی انہیں ملازمتوں سے برخاست کرکے اسی رات ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

کویت نے بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کے افتتاح کی خوشیاں منانے پر 9 بھارتی شہریوں کو ملازمتوں سے برطرف کرکے اسی رات ملک چھوڑنے کا بھی حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے بابری مسجد کو شہید کرکے اس کی جگہ بائیس جنوری کو رام مندر کا افتتاح کیا، بابری مسجد کی شہادت اور رام مندر کے افتتاح پر ہندوتوا شدت پسندوں نے دنیا بھر میں جشن منایا۔

کویت کی دو مختلف کمپنیوں میں 9 بھارتی شہریوں نے رام مندر کے افتتاح پر مٹھائیاں تقسیم کیں، کویتی حکام نے کارروائی کرکے ان بھارتی شہریوں کو صرف ملازمتوں سے برخاست نہیں کیا بلکہ اسی رات انہیں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دے دیا۔

ماضی میں بھی کویت نے بھارتی شہریوں کو اسلام مخالف کارروائیوں کی وجہ سے مختلف سزائیں دیں اور انھیں ملک بدر بھی کیا ہے۔

ایف آئی اے صحافیوں کے خلاف نوٹس فوری واپس لے، سپریم کورٹ کا حکم

’شہد کی بوتل‘ پر راحت فتح علی خان کی ملازم کو مارنے کی ویڈیو: مشی خان کی کڑی تنقید

شمر جوزف کی تباہ کن باؤلنگ، ویسٹ انڈیز کی 27 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں تاریخی فتح