8 فروری کو مخالفین کا جلوس نکل جائے گا، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کا سورج ہماری پارٹی کی فتح کا سورج ہوگا۔
سیالکوٹ میں پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا سورج پاکستان کی فتح کا سورج ہوگا، سیالکوٹ والوں نے میری اور نواز شریف کی تھکن دور کردی۔
شہباز شریف نے کہا کہ کچھ مخالفین کہتے ہیں ن لیگ باہر نکل کر جلسے نہیں کر رہی، کیا آج ہم سیالکوٹ کے کسی کمرے میں جلسہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جلسہ گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کو مخالفین کا جلوس نکل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ تیر اور شیر میں فرق کیا ہے، تیر پر ایک اور نکتہ لگا دیں تو شیر بن جائےگا جب شیر بنے گا اور آٹھ فروری کو شیر پر ٹھپہ لگے گا تو پھر شیر دھاڑے گا دشمنوں کو بھگائے گا اور پاکستان کے اندر ترقی و خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہوجائے گا۔
ووٹ تقدیر کا فیصلہ ہے، نوجوان سوچ سمجھ کر ڈالیں، مریم نواز
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سیالکوٹ والوں، ہم سب آپ سے پیار کرتےہیں، نوازشریف آج دوسری بار سیالکوٹ آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے وعدہ کیا ہے تو نبھائیں گے، 8 فروری کو آپ نے شیر کو ووٹ ڈالنا ہے، آپ کا مقدر پیٹرول بم نہیں،آئی ٹی اسٹارٹ اپس ہیں، 8 فروری کو گھروں میں نہ بیٹھیں، سب کو لیکر ووٹ دینے نکلیں۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے کہا موٹر وے کا معیار ٹھیک نہیں تھا، دوبارہ سے بناؤں گا،نوجوانوں سوچ کر ووٹ ڈالنا،کیونکہ تقدیر کا فیصلہ ہے۔