پاکستان

لاہور میں انتخابی ریلی کے دوران حمزہ شہباز پر جوتا پھینک دیا گیا

مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو فوراً قابو کرلیا اور اسے پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے خوب مارا پیٹا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز پر گزشتہ روز لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 میں جلسے کے دوران جوتا پھینک دیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ وہ حلقہ ہے جہاں سے حمزہ شہباز الیکشن لڑ رہے ہیں، وہ گزشتہ روز وہاں انتخابی مہم کے لیے پہنچے تھے۔

پرانا لاہور کے علاقے دہلی گیٹ پر ریلی کے دوران ایک نوجوان نے حمزہ شہباز پر جوتا پھینکا جو ان کے کندھے پر لگا۔

واقعے کے فوراً بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے حمزہ شہباز پر جوتا پھینکنے والے شخص کو قابو کرلیا اور اسے پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے خوب مارا پیٹا، پولس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں ہی ملک ترقی کرے گا اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

پنجاب میں خطرناک نمونیا مزید 18 بچوں کی زندگیاں نگل گیا

نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کے چرچے، آئی سی سی بھی معترف

امریکا، اتحادی ممالک نے غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی فنڈنگ روک دی