بلاول بھٹو کراچی میں الیکشن لڑنے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سوال اٹھایا ہے بلاول بھٹو کراچی سےالیکشن لڑنےسے کیوں ڈر رہے ہیں؟
8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں باغ جناح کراچی میں آج ہونے والے جماعت اسلامی کے جلسہ عام سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی25 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹیکی مفت تعلیم دے رہی ہے، جماعت اسلامی کے ساتھ چلیں گے تو نوجوانوں کا مستقبل روشن ہوگا، کراچی کے عوام کو ہیلتھ کارڈ ملنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ الرحمٰن نے کہا کہ ہم خواتین کو بااختیار بنانے کا ایجنڈا پیش کریں گے، کراچی ایک بار پٹری پر چڑھ گیا تو انڈسٹری ترقی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکراچی سےالیکشن لڑنےسے کیوں ڈر رہے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی نے بھی کراچی سے کاغذات جمع نہیں کرائےتھے۔