کھیل

چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کیلئے بورڈ آف گورنرز تشکیل

چیئرمین کی دوڑ کے لیے وزیراعظم کی جانب سے دو نام بھی سامنے آگئے، بورڈ آف گورنر کی تشکیل کے بعد 3 سال کے لیے چئیرمین پی سی بی کا انتخاب ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیئرمین کے انتخابات کے لیے بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی گئی کہ لاہور میں بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے مصطفیٰ رمدے اور سید محسن رضا نقوی نامزد ہیں۔

پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور کی جانب سے بنائے گئے بورڈ آف گورنرز میں سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ جدگل، تنویر احمد، طارق سرور اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، غنی گلاس لمیٹڈ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کا نمائندہ بھی شامل ہے۔

بورڈ آف گورنر کی تشکیل کے بعد 3 سال کے لیے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہوگا۔

بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کریں گے، شاہ خاور

انڈر19 ورلڈکپ: نیپال نے افغانستان کو اپ سیٹ شکست دے دی

ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ حاصل کرنے پر ویسٹ انڈین باؤلر کا منفرد جشن، ویڈیو وائرل