پاکستان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، فضل الرحمٰن

پاک-افغان تعلقات کو سازشوں سے کمزور کیا جارہا ہے، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا۔

کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 برس میں معیشت جس طرح زمیں بوس ہوئی، اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں باہر سے فتنہ گر لاکر ہم پر مسلط کیےگئے، بانی پی ٹی آئی نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاک-افغان تعلقات کو سازشوں سے کمزور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا ہوگا، ہمیں مظلوم طبقے کا تحفظ کرنا ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ 52 امریکی ریاستیں آپس میں لڑ رہی ہیں، یہ ہماری فتح ہے، امریکی دفاعی قوت چین اور روس سے کمزور ہوچکی ہے، امریکا افغانستان سے شکست کھا کر بھاگ گیا تھا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ سندھ میں آئے روز لوگ قتل اور اغوا ہوتے ہیں۔

برطانوی شہزادی کے بعد بادشاہ چارلس کی بھی سرجری کردی گئی

ہتک عزت کا مقدمہ: امریکی عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ کو 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم

پنجاب: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو جرمانے اور نوٹس جاری