پتا تھا بولڈ لباس پہن کر جاؤں گی تو گالیاں پڑیں گی، فریال محمود
اداکارہ فریال محمود کی جانب سے تقریب میں بولڈ لباس پہن کر آنے اور اسی لباس کے پہننے پر لوگوں کی جانب سے تنقید کیے جانے کی بات کہنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فریال محمود 25 جنوری کو یمنیٰ زیدی کی فلم نایاب کے پریمیئر میں بولڈ لباس پہن کر شریک ہوئی تھیں، جس میں انہیں متعدد شوبز شخصیات کے ساتھ گلے ملتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
اسی تقریب کی ایک وائرل ویڈیو میں سینیئر اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے اداکارہ کو نظر انداز کرکے وہاں سے چلے جانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
اب فلم پریمیئر کی اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں فریال محمود کو اپنے بولڈ لباس پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں فریال محمود کو سیاہ ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ متعدد شوبز شخصیات کے ساتھ کھڑی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں فریال محمود کسی کو کہتی سنائی دیتی ہیں کہ انہیں پہلے سے ہی پتا تھا کہ اگر وہ مذکورہ لباس پہن کر جائیں گی تو انہیں گالیاں پڑیں گی۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ اپنے لباس پر تنقید کا سبب بھی بیان کرتی سنائی دیتی ہیں اور یہ بھی کہتی سنائی دیتی ہیں کہ اس لیے انہوں نے سوچا تھا کہ وہ تقریب میں جاتی ہیں نہیں۔
وائرل ویڈیو میں فریال محمود کو بولڈ لباس میں کھل کر اپنے کپڑوں سے متعلق بات کرتے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے عمل کو بے غیرتی سے تشبیہ دی اور ان پر عریانیت اور فحاشی پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔
بعض افراد نے سخت کمنٹس کرتے ہوئے ان کی جسامت پر اور چہرے کے خدوخال پر بھی کمنٹس کیے جب کہ بعض نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے جو مختصر کپڑے پہنے ہوئے ہیں، وہ چاہیں تو وہ بھی نہ پہنیں۔
کچھ صارفین نے ان کے لباس اور ان کی باتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ ایسی خواتین مسلمان عورتوں کی بدنامی کا باعث بنتی ہیں۔