پاکستان

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی چھٹی کی درخواست مسترد

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے درخواست مسترد ہونے پر جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک کے لیے چھٹی کی دی گئی درخواست واپس لے لی۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی چھٹی کی درخواست منظور نہیں کی گئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق درخواست مسترد ہونے پر جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک کے لیے چھٹی کی دی گئی درخواست واپس لے لی۔

واضح رہے کہ 20 جنوری کو جج محمد بشیر نے طبیعت ناسازی کے باعث 24 جنوری سے 14 مارچ تک رخصت کی درخواست دی تھی۔

وزارتِ قانون نے رخصت کی درخواست منظور نہیں کی، جس کے سبب جج محمد بشیر نے درخواست واپس لے لی۔

یاد رہے کہ جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 ریفرنسز (توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس) زیرِ سماعت ہیں، وہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر 14 مارچ 2024 کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔

پنجاب میں نمونیا بےقابو، مزید 7 بچے جان کی بازی ہار گئے

عارف لوہار کی بیٹوں کے ساتھ وائرل ویڈیو پر صارفین کا اظہار مسرت

عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری، مزید 183 فلسطینی شہید