پاکستان

بلاول کا نواز شریف کو الیکشن سے قبل مباحثے کا چیلنج

نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت، کہیں بھی مجھ سے مباحثہ کریں، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کو مباحثے کا چیلنج کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بلاول نے کہا کہ میں مسلم لیگ(ن) کے وزارت عظمٰی کے امیدوار نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت، کہیں بھی مجھ سے مباحثہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر صدارت اور وزارت اعظمیٰ کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں جس میں وہ ووٹرز کو اپنے منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کے لیے ووٹرز کو یہ آگاہی بہت ضروری ہے۔

ویوو کا مڈ رینج فون متعارف

بیٹا 10 ماہ بعد میری پسند کی لڑکی سے شادی کے لیے راضی ہوا، صبا فیصل

آئندہ وزیراعظم ایم کیو ایم کے ووٹ کے بغیر بننا مشکل ہو گا، خالد مقبول