پاکستان

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی

ان نشستوں پر 8 فروری کو ملک بھر سے 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ووٹرز آئندہ پانچ سال کے لیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ایسی پی) نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی 266، پنجاب اسمبلی کی 297، سندھ اسمبلی کی 130، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 اور بلوچستان اسمبلی کی 51 جنرل نشستوں کی حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی گئی ہے۔

ان نشستوں پر 8 فروری کو ملک بھر سے 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ووٹرز آئندہ پانچ سال کے لیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔