کوئٹہ: 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس
کوئٹہ میں 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق بلوچستان پولیس نے ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
پولیس نے بتایا کہ تصادم صوبائی دارالحکومت کے علاقے سریاب میں ہوا۔
پولیس نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔