پاکستان

سپریم کورٹ: صنم جاوید، شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت

صنم جاوید کو تینوں حلقوں این اے 119, این اے 120 پی پی 150 میں الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو صنم جاوید اور شوکت بسرا کے نام بیلٹ پیپر میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

صنم جاوید کو تینوں حلقوں این اے 119, این اے 120 پی پی 150 میں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ شوکت بسرا این اے 163 سے آزاد امیدوار ہیں۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کے امیدوار مشترکہ اکاؤنٹ بھی مختص کر سکتا ہے۔

عام انتخابات کیلئے ڈی آر اوز، آر اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

شیخ رشید کی درخواست پر سماعت، جیل سپرنٹنڈنٹ کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی

نگران حکومت کا اسٹیٹ لائف انشورنس کے سرمائے میں ایک ارب 80 کروڑ روپے تک اضافے کا فیصلہ