فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج پر جامعہ کراچی کے 8 طلبہ زیر حراست
پولیس نے ہمیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا، حکومت سندھ واقعے کا فوری نوٹس لیں، طلبہ کی اپیل
جامعہ کراچی میں فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے 8 طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے زیر حراست طلبہ کو مبینہ ٹاؤن تھانے منتقل کردیا۔
احتجاجی طلبہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایاہے۔
جامعہ کراچی کے طلبہ نے حکومت سندھ سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی۔