پاکستان

سپریم کورٹ: آزاد امیدوار طاہر صادق کو انتخابات لڑنے کی اجازت مل گئی

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی، لاہور ہائی کورٹ نے طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

سپریم کورٹ نے آزاد امیدوار طاہر صادق کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔

طاہر صادق نے این اے 49 اٹک سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، آزاد امیدوار نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

سپریم کورٹ نے پرویز الہیٰ کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی

اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائیکورٹ نے موٹرویز پر کھجور کے درخت لگانے سے روک دیا

اسلام آباد دھرنے کے شرکا کا کوئٹہ واپسی پر پرتپاک استقبال