تہران کے گاندھی ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی
آگ لگتے ہی مریضوں کو فوری طور پر دیگر مراکز صحت منتقل کیاگیا، فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، غیر ملکی میڈیا
ایران کے دارالحکومت تہران کے گاندھی ہسپتال میں خوفناک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بھڑکتے شعلوں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگتے ہی مریضوں کو فوری طور پر دیگر مراکز صحت منتقل کیاگیا۔
فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ علاقے کو آمدو رفت کے لیے بند کردیاگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔