کاروبار

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اس اضافے سے پاکستان کے غیر ملکی ذخائر کی مجموعی مالیت 13 ارب 34 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد غیر ملکی ذخائر کی مجموعی مالیت 13 ارب 34 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نجی بینکوں کے پاس 5 ارب 7 کروڑ ڈالر موجود ہیں اور مرکزی بینک کے پاس 8 ارب 27 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔