پاکستان

عوام اس ’سلیکشن‘ کو الیکشن میں تبدیل کریں، بیرسٹرعلی ظفر

عمران خان کے خلاف آج القادرٹرسٹ، توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، اوپن کیس ہونے کے باوجود میڈیا نمائندوں کو عدالت نہیں آنے دیا گیا، رہنما پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ آئین کاتقاضا ہے ہر جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، اپنے امیدواروں کو بھرپور انتخابی مہم چلانے کا کہا ہے، عوام اس سلیکشن کو الیکشن میں تبدیل کریں۔

علی طفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج القادرٹرسٹ،توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، ایک کیس کی کارروائی منگل،دوسرےکی اگلےہفتےہوگی، آئین کاتقاضا ہے ہر جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اوپن کیس ہونے کے باوجود میڈیا نمائندوں کو عدالت نہیں آنے دیا گیا،اپنے امیدواروں کو بھرپور انتخابی مہم چلانے کا کہا ہے۔

علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ عوام ہمارے امیدواروں کے پاس خود آرہے ہیں، ہمیں اس سلیکشن کو الیکشن میں تبدیل کرنا ہے، عوام اس ’سلیکشن‘ کو الیکشن میں تبدیل کریں۔

’عوام چیف الیکشن کمشنر سے منسوب جعلی واٹس ایپ کالز، پیغامات سے ہوشیار رہیں‘

سندھ پریمیئر لیگ کیخلاف دائر درخواست مسترد

پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ کی ریلیز پر خلیجی ممالک میں پابندی