پاکستان

’عوام چیف الیکشن کمشنر سے منسوب جعلی واٹس ایپ کالز، پیغامات سے ہوشیار رہیں‘

کالز اور پیغامات کی تصدیق کے لیے چیف الیکشن کمشنر کے اسٹاف افسر سے لینڈ لائن پر رابطہ کریں، ترجمان الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے نام سے منسوب جعلی واٹس ایپ کالز اور پیغامات سے متنبہ کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عوام چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ کالز اور پیغامات سے ہوشیار رہیں، کالز اور پیغامات کی تصدیق کے لیے چیف الیکشن کمشنر کے اسٹاف افسر سے لینڈ لائن پر رابطہ کریں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین الیکشن کمیشن یا کسی سینیئر افسر کی ٹیلی فون کال یا میسج ملنے کی بھی تصدیق کی جائے۔

الیکشن کمیشن کے افسران اور عملہ بھی واٹس ایپ کالز کی تصدیق چیف الیکشن کمشنر کے اسٹاف افسر سے لینڈ لائن پر کریں۔

الیکشن کمیشن کا عملہ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر او) اور ریٹرننگ افسران (آر او) تصدیق کے بغیر کسی کال یا میسج پر عمل نہ کریں۔

9مئی مقدمات: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر 6 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

جامشورو: بکریوں پر حملہ کرنے والا تیندوا شہریوں کے ہاتھوں ہلاک، مقدمہ درج

منگولیا: ایل این جی ٹینکر کی کار سے ٹکرکے بعد خوفناک دھماکا، 6 افراد ہلاک