پاکستان

انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج

تحریک انصاف کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کی پاکستان تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی گئی۔

’ڈان نیوز ’کے مطابق انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کی پی ٹی آئی کو پشاور ہائی کورٹ نے خارج کیا ہے۔

واضح رہے کہ 18 جنوری کو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے عدلیہ کے زیر نگرانی انتخابات کروانے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد نے کی تھی، تحریک انصاف کے وکیل معظم بٹ نے فاضل عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے آئندہ عام انتخابات عدلیہ کے ذریعے کروانے کی استدعا کی تھی۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا ہے اور باقی سماعت سپریم کورٹ میں ہوگی، اس کے فیصلے کے بعد کیس قابل سماعت نہیں رہا، ان کو اپنا کیس سپریم کورٹ لے کر جانا چاہیے تھا۔

وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) جہاں سے بھی ہوں، الیکشن کمیشن کے کنٹرول میں ہوں گے۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے آج جاری کیا گیا جس میں 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کی پاکستان تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی گئی۔

پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ کی ریلیز پر خلیجی ممالک میں پابندی

سندھ پریمیئر لیگ کیخلاف دائر درخواست مسترد

’عوام چیف الیکشن کمشنر سے منسوب جعلی واٹس ایپ کالز، پیغامات سے ہوشیار رہیں‘