پاکستان

خواہش ہے آصف زرداری ایک دفعہ پھر صدر مملکت بنیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کو صدرپاکستان بنانے کی تجویز پارٹی کے سامنے رکھ دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے میری خواہش ہے کہ ایک دفعہ پھر آصف زرداری صدر مملکت بنیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو نے سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کو صدر بنانے کی تجویز پارٹی کے سامنے رکھ دی ہے۔

بلاول بھٹو نے مؤقف اپنایا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے تجربے سے ہمیں سیکھنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو ایک بار پھر صدر مملکت بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔

نگران حکومت کی عدم دلچسپی، نجکاری میں التوا، پی آئی اے کے انتظامی امور دباؤ کا شکار

سندھ پریمیئر لیگ کیخلاف دائر درخواست مسترد

دو حکمران خاندان عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، سراج الحق