پاکستان

وزارت مذہبی امور کی ملک بھر میں کل نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل

حالیہ خشک سالی سے ملک بھر میں صحت اور اسموگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، باران رحمت کی دعا کریں، مراسلہ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے ملک بھر میں کل نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کر دی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ خشک سالی سے ملک بھر میں صحت اور اسموگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

مراسلے میں اپیل کی گئی ہے کہ کل جمعے کے روز ملک بھر کی مساجد میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام شہروں، گاؤں اور دیہاتوں میں واقع مساجد کے امام اور عوام مسنون نماز استسقا کا لازمی اہتمام کریں اور اللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعا کریں۔

9مئی مقدمات: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر 6 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

بٹر چکن کا اصل موجد کون ہے؟ بھارتی عدالت میں جنگ چھڑ گئی

عالمی عدالت اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے کیس پر فیصلہ کل سنائے گی