پاکستان

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ اسکیم تیار کرلی

ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز کے لیے 92 ہزار 353 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے حتمی پولنگ اسکیم تیار کرلی، ملک بھر میں 92 ہزار 353 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عام انتخابات کے دوران پنجاب میں 52 ہزار 412 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، جن میں سے 15 ہزار 617 کو حساس اور 6 ہزار 40 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں 15 ہزار 747 پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے، جن میں سے 6 ہزار 180 کو حساس اور 4 ہزار 726 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

سندھ میں 19 ہزار 96 پولنگ اسٹیشن ہوں گے، جن میں سے 6 ہزار 756 کو حساس اور 7 ہزار802 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

بلوچستان میں 5 ہزار 67 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جن میں سے 2 ہزار 68 کو حساس اور 2 ہزار 38 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں 990 پولنگ اسٹیشنز قائم کیےگئے ہیں، جن میں سے 123 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں دھرنے کو استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، جان اچکزئی

بٹر چکن کا اصل موجد کون ہے؟ بھارتی عدالت میں جنگ چھڑ گئی

عالمی عدالت اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے کیس پر فیصلہ کل سنائے گی