دنیا

منگولیا: ایل این جی ٹینکر کی کار سے ٹکرکے بعد خوفناک دھماکا، 6 افراد ہلاک

آگ کے شعلوں نے قریبی عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ کئی کاریں جل گئیں۔

منگولیا میں ایل این جی سے بھرے ٹینکر اور کار میں ٹکر کے بعد خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

منگولیا کی نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق دارالحکومت اولانباتار میں 24 جنوری کی رات کو ایل این جی سے بھرا ٹینکر کار سے ٹکرایا اور خوفناک بھڑک اٹھی۔

ٹرک میں 60 ٹن ایل این جی تھی، آگ کے شعلوں نے قریبی عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ کئی کاریں جل گئیں۔

آگ بجھانے کے لیے 600 سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا، حادثے کے نتیجے میں نیشنل فائر سروس کے فائر فائٹنگ اور ریسکیو یونٹ کے تین اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہیں، زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

اسرائیلی فورسز کا غزہ میں اقوام متحدہ کے سینٹر پر حملہ

چین: دکانوں میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک

پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا معاملہ او آئی سی میں اٹھا دیا