پاکستان

بلوچستان: ژوب اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

صبح 4 بج کر 38 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، مرکز ژوب سے 123 کلومیٹر شمال میں تھا، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

بلوچستان کے علاقے ژوب اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 4 بج کر 38 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ژوب سے 123 کلومیٹر شمال میں تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

قبل ازیں 11 جنوری کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

شدید زلزلے کے جھٹکے سوات اور اس کے گردونواح میں محسوس ہوئے تھے، اس کے علاوہ کوہاٹ، لاہور ، مردان، اسلام آباد، ایبٹ آباد، پنڈدادن خان، سرگودھا اور پشاور کے اطراف میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اِس سے قبل 6 جنوری کو بھی کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

’زلزلہ پیما مرکز‘ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 11 بج کر 9 منٹ پر محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز 98 کلومیٹر زیر زمین کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 29 جنوری کو طلب، 5 سالہ منصوبہ پیش کیا جائے گا

کسی کے ’آنٹی‘ کہنے پر برا نہیں لگتا، قرۃ العين اقرار

چین: دکانوں میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک