لائف اسٹائل

ماضی میں شادی پردلہن کو ملنے والی چیزیں کیسے دکھائی جاتی تھیں؟ نادیہ افگن نے بتادیا

کین ڈول نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ صرف 1990 میں بچپن گزارنے والے بچے ہی اس ویڈیو کو سمجھ سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا اسٹار کین ڈول کی جانب سے ماضی میں شادی کے موقع پر دلہن کو ملنے والی چیزیں اور جہیز دکھانے کی ویڈیو شیئر کیے جانے پر نادیہ افگن سمیت متعدد شوبز شخصیات نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے ویڈیو کو مزاحیہ قرار دیا۔

کین ڈول نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ صرف 1990 میں بچپن گزارنے والے بچے ہی اس ویڈیو کو سمجھ سکتے ہیں۔

ویڈیو میں وہ شادی کے موقع پر دلہن کو جہیز میں ملنے والی چیزیں باراتیوں کو دکھاتے دکھائی دیے۔

ان کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد متعدد شوبز شخصیات سمیت عام افراد نے بھی کمنٹس کیے اوربتایا کہ متعدد علاقوں میں اب بھی ایسا ہی کیا جاتا ہے۔

سینیئر اداکارہ نادیہ افگن نے بتایا کہ ان کی بڑی خالہ نے ان کے ماموں کی شادی پر 1982 میں ایسے ہی کیا تھا۔

اداکارہ کے مطابق ان کی خالہ نے اپنی بھائی کی شادی پر دلہن کو ملنے والا جہیز اسی طرح ہی باراتیوں کو دکھایا تھا۔

کین ڈول کی ویڈیو پر دیگر شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ویڈیو کو مزاحیہ قرار دیا اور مسکرانے کی ایموجیز بھی استعمال کیے۔

ان کی ویڈیو پر دیگر افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے علاقوں یا دیہاتوں میں اب بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔

متعدد خواتین صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی بھی چند سال قبل ہوئی تھی اور شادی کے موقع پر انہیں ملنے والی چیزوں کی ایسے ہی نمائش کی گئی اور باراتیوں کو دکھایا گیا۔

زیادہ تر صارفین نے لکھا کہ اب بھی پاکستان بھر کے دیہاتوں میں شادیوں پر یہی روایات دہرائی جاتی ہیں، دلہن اور دلہا کو ملنے والی چیزوں کو باراتیوں کو دکھایا جاتا ہے۔

پاکستان میں کچھ سال بعد بیویاں بدل جاتی ہیں، سعیدہ امتیاز

کسی کے ’آنٹی‘ کہنے پر برا نہیں لگتا، قرۃ العين اقرار

ماورا حسین بولی وڈ میں دوبارہ کام کرنے کے لیے پرامید