پاکستان

ریٹنگ ایجنسی فچ کو عالمی سطح پر شرح سود، مہنگائی میں کمی کی توقع

2024 کے آخر تک بنیادی شرح سود کم ہو کر امریکا میں 4.75 فیصد، یورپی یونین میں 3.75 فیصد اور انگلینڈ میں 4.5 فیصد تک آ جائے گی۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ 2024 کے دوران عالمی سطح پر شرح سود اور مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔

دنیا کی 3 بڑی عالمی درجہ بندی ایجنسیوں میں شامل ’فچ‘ نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو بنیادی شرح سود میں تین بار کمی کرسکتا ہے، جس کا آغاز سال کے وسط سے ہوگا، اور 2024 کے آخر تک شرح سود تقریباً 4.75 فیصد تک آ جائے گی۔

فچ کو توقع ہے کہ یورپین سینٹرل بینک (ای سی بی) بھی 3 بار شرح سود کو کم کرے گا جس کے بعد یہ 3.75 فیصد ہو جائے گی۔

اسی طرح بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود تنزلی کے بعد 4.5 فیصد اور پیپلز بینک آف چائنا کی جانب سے کمی کے بعد پالیسی ریٹ 2.35 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

فچ ریٹنگز نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں صرف بینک آف جاپان ایک بڑا بینک ہے، جس کی جانب سے بنیادی شرح سود میں اضافہ کیے جانے کی توقع ہے۔

’ثنا جاوید پر دھوکا دینے کا الزام‘: احمد علی بٹ عمیر جیسوال کی حمایت میں بول پڑے

’بچے فیل ہوگئے تو ہوگئے‘، میٹرک، انٹر کے نتائج پر نگران وزیر اعلیٰ سندھ کا غیر سنجیدہ جواب

لاہور: حماد اظہر کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ، 2 ساتھی گرفتار